2018-19 بجٹ میں سرکای ملازمین کی تنخواہوں میں متواقٖٖٖٖع اضا فہ

اسلام آباد)آن لائن( وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال2018۔19 کے وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمینکی تنخواہوں اورپنشن میں 15 سے 20 فیصد اورملازمین کودفتری اوقات کے بعد دفاتر میں ڈیوٹی دینے پرملنے والے الاؤنس، ہاؤس رینٹ سیلنگ سمیتدیگرالاؤنسزومراعات میں اضافے کی تجاویز پر غور شروع کردیاہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت خزانہمیں ابتدائی ورکنگ شروع کر دی گئی ہے، آئندہ ماہ کے وسط تک حتمی ورکنگ پیپرتیار کر کے خزانہڈویڑن کوبھجوا دیا جائیگا۔ وزارت خزانہ کے ریگولیشن ڈیپارٹمنٹ نے آئندہ وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں، ریٹائرڈملازمین کی پنشن میں اضافے کیلیے3 آپشنزپرمشتمل تجاویزمرتبکرناشروع کر دیہیں اورہرتجویزکیلیے درکارفنڈزکا تخمینہ بھی لگایاجارہاہے۔آئندہ بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں15 فیصدایڈہاک ریلیف والاؤنس اورپنشن میں20 فیصدتک اضافے کا امکان ہے جبکہ ملازمین کالیٹ سٹنگ اور میڈیکل الاؤنس بھی بڑھانے کی تجویز زیر غور ہے۔

Leave a Reply