عید الفطر کیلئے نئے کرنسی نوٹوں کے اجرا کی تاریخ کا اعلان

عید الفطر کیلئے نئے کرنسی نوٹوں کے اجرا کی تاریخ کا اعلان

کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان نے عید الفطر کیلئے نئے کرنسی نوٹوں کے اجرا کی تاریخ کا اعلان کردیا ۔ نوٹوں کا اجرا 20مئی سے 31مئی تک جاری رہے گا۔ اعلامیے کے مطابق نئے کرنسی نوٹ حاصل کرنے کیلئے ایک ایس ایم ایس پر چارجز تقریبا 2روپے جمع ٹیکس ہوں گے۔ اس سہولت کے تحت نئے نوٹ حاصل کرنے کے خواہشمند فرد کو شارٹ کوڈ 8877پر ایک ایس ایم ایس پیغام بھیجنا ہوگا، جس میں اسے اپنا کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ یا اسمارٹ کارڈ نمبر اور مطلوبہ ای برانچ کا کوڈ لکھنا ہوگا۔

Leave a Reply