وزیراعظم مہمند ڈیم کا آج سنگ بنیاد رکھیں گے

وزیراعظم مہمند ڈیم کا آج سنگ بنیاد رکھیں گےاسلام آباد: (02 مئی 2019)وزیراعظم عمران خان اور  سابق چیف جسٹس ثاقب نثار ضلع مہمند میں ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے،مہمندڈیم کی تعمیر جولائی دوہزار چوبیس میں مکمل ہوگی۔تفصیلات کے مطابق مہمند ڈیم دریائے سوات پر تعمیر کیا جارہا ہے جو ایک سو تراسی ارب روپے کی لاگت سے 2024 تک مکمل ہوگا۔ اس ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش بارہ لاکھ ایکڑ فٹ ہوگی۔مہمند ڈیم کی تکمیل پر اس سے سترہ ہزار ایکڑ بنجر اراضی کو زیر کاشت لانے کے ساتھ ساتھ آٹھ سو میگاواٹ بجلی بھی پیدا کی جائے گی۔اس ڈیم کی تعمیر سے مہمند کے علاقے میں پانی کی قلت کا مسئلہ حل ہوجائے گا اور پشاور، چارسدہ اور نوشہرہ کے اضلاع کو سیلاب سے بھی بچایا جاسکے گا۔مہمند ڈیم کے افتتاح کے بعد وزیراعظم ضلع خیبر میں وادی تیرہ کا بھی دورہ کریں گے۔وزیر اعظم عمران خان اس تاریخ ساز منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور سابق چیف جسٹس ثاقب نثار بھی تقریب سے خطاب کریں گے جبکہ وفاقی وزرا ، چیئرمین واپڈا ، چیف منسٹر کے پی کے بھی اس تقریب میں شریک ہوں گے۔واضح رہے کہ مہمند ڈیم ضلع مہمند میں دریائے سوات پر منڈا ہیڈ ورکس سے 5 کلومیٹر اپ سٹریم تعمیر کیا جا رہا ہے،700 فٹ بلنڈ ڈیم میں 1.293 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کیا جا سکے گا،مہمند ڈیم کی تعمیر نومبر 2024 میں مکمل ہو گی۔سی جی جی سی اور ڈیسکون کمپنی کا جوائنٹ وینچر واپڈا کی زیرنگرانی منصوبہ مکمل کریگا۔خیال رہے 6 جولائی 2018 کو کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق ہونے والی سماعت میں چیف جسٹس آف پاکستان نے پانی کی قلت کو دور کرنے کے لیے فوری طور پر دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کے احکامات اور فنڈز قائم کرنے کا حکم بھی جاری کیا تھا

Leave a Reply